• news

برطانیہ میں موسم سرما کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کا امکان


لندن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان جیسے ممالک میں تو بجلی کی لوڈشیڈنگ عام ہے اور لگ بھگ ہر موسم میں ہی کچھ گھنٹے اس کا سامنا ہوتا ہے مگر ترقی یافتہ ممالک میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا مگر برطانیہ کو اس موسم سرما میں روزانہ کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا ہو گا۔ یہ انتباہ برطانیہ کے نیشنل گرڈ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ اس انتباہ میں کہا گیا کہ اگر روس کی جانب سے گیس سپلائی منقطع کر دی گئی اور برطانیہ میں موسم بہت زیادہ سرد ہوا تو گھریلو صارفین کو روزانہ 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد توانائی کے استعمال میں 5 فیصد کمی لانا ہوگا اور صارفین کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایک دن پہلے آگاہ کیا جائے گا۔
برطانیہ/ لوڈشیڈنگ

ای پیپر-دی نیشن