• news

بھارت،باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جا گری 31ہلاک ، متعدد زخمی‘8 زائرین ڈوب کر ہلاک


 اترکھنڈ (آئی  این پی ) بھارت کی ریاست اترکھنڈ میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 31 افراد ہلاک  جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، بھارتی  وزیراعظم نریندرا مودی نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں زخمی افراد کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت  کر دی ۔بھارتی میڈیا  کے مطابقبھارت کی ریاست اترکھنڈ میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 31 افراد ہلاک  جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ   شمالی بھارت کے اترکھنڈ پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں بل کھاتی ہائی وے پر مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پانچ سو میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں درجنوں افراد سوار تھے۔ پولیس کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران 31 نعشوں اور 19 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں زخمی افراد کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہیں۔ اپنے بیان میں بھارت کے وزیراعظم نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔بھارتی ریاست کولکتہ میں درگا پوجا کی ادائیگی کے دوران سیلابی ریلے کی زد میں آکر 8  افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں گزشتہ رات درگا پوجا کی رسومات کی ادائیگی کیلئے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ مغربی بنگال کی مال ندی کے مقام پر جمع تھے کہ اس دوران ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث 8 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اور سرچ آپریشن کرتے ہوئے 50 افراد کو بچالیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن