• news

شیخ احمد نواف الصباح دوسری  بار کویت کے وزیر اعظم مقرر


کویت سٹی (این این آئی)شیخ احمد نواف الصباح کو دوبارہ کویت کا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ شیخ احمد نواف الصباح امیر کویت کے صاحبزادے ہیں۔ انہیں ولی عہد نے دوبارہ وزیر اعظم مقرر کیا اور نئی کابینہ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔کویتی پارلیمنٹ کے انتخاب کی تکمیل حالیہ دنوں میں ہی ہوئی ہے۔ اس سے قبل کویت میں اندرونی سیاسی مسائل کی وجہ سے اصلاحات کا سلسلہ رک گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن