لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں حسن نعت مختلف یونیورسٹیوں کی طالبات کی شرکت
لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے زیرِ اہتمام بین الجامعاتی صوبائی حْسنِ نعت مقابلے کا انعقاد ہوا۔ مقابلے میں مختلف یونیورسٹیوں کی طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا سمیت پرنسپل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر راحت اجمل، چئیر پرسن شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر زاہدہ شبنم، ڈائریکٹر سٹوڈینٹ افئیرز ڈاکٹر سْمیرہ سجاد، سربراہ ڈی ایف ڈی آئی انجم طاہرہ اور شعبہ علوم اسلامیہ سے وابستہ دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔
پروفیسر حفصہ مْنیر ، فرح یعقوب اور ڈاکٹر شازیہ رزاق نے جج کے فرائض سرانجام دیئے۔