بھارت سے آئے شرمنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر کے پردھان سردار ہر جندر سنگھ دھامی واپس چلے گئے
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) بھارت سے آئے شرمنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر کے پردھان سردار ہر جندر سنگھ دھامی ایڈووکیٹ واپس چلے گئے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن ، رانا شاہد نے مہمانوں کو تحائف دے کر الوداع کیا ۔اس موقع پر PSGPC کے پردھان سردار امیر سنگھ ، ڈپٹی سیکر ٹری سیف اللہ کھوکھر انکے ہمراہ تھے ۔