عمران لانگ مارچ کے پہلے ایجنڈا میں مہنگائی کم کرنے کا حل تجویز کریں: شجاعت
نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے بتایا کہ آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔ آصف زرداری ہسپتال میں ہیں اور حوصلے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں۔ نمبر ون آئٹم میں الیکشن نہیں بلکہ غریب آدمی کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں۔الیکشن تو پہلے ہی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔سب کام چھوڑ کر غریب آدمی کیلئے آٹے چینی، دال اور بنیادی اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں۔فوج آئینی طریقے سے چل رہی ہے۔ ان کا اپنا انٹرنل سسٹم بہت مضبوط ہے۔ سویلین اور سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد اس کی کوئی برداری نہیں رہتی، نہ ہی کوئی علاقائی پہچان ہوتی ہے۔ آرمی چیف کی برداری صرف پاکستانی ہوتی ہے۔