• news

نیوزی لینڈ مشکل ٹیم ‘پاکستان کو بھی ہرانا آسان نہیں : شان ٹیٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہاہے کہ پاکستان اپنی بینچ سٹرینتھ کو بھی آزما رہا ہے جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ گہرائی کتنی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ کچھ رنز کم بنے تھے لیکن بائولرز نے زبردست پرفارم کرکے اپنا معیار بلند کیا۔ وسیم جونیئر نے آخری لمحات میں شاندار یارکراز کرائے جس کو دیکھ کر کافی مزہ آیا۔نیوزی لینڈ سیریز ورلڈ کپ سے قبل اہم ہے، اگر یہاں جیت ملتی ہے تو ٹیم کو مومینٹم ملے گا اور جیت سے ڈریسنگ روم میں ایک مثبت احساس آئے گا جو ورلڈکپ سے قبل کافی اہم ہوگا۔ نیوزی لینڈ دنیا کے کسی بھی میدان میں مشکل ٹیم ہے اور ہوم گراؤنڈ پر اس کو ہرانا مشکل ہے لیکن ہم خود بھی ایسی ٹیم ہیں جس کو ہرانا بالکل بھی آسان نہیں۔ شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ سیریز میں نیوزی لینڈ سے اچھا مقابلہ ہوگا، نیوزی لینڈ ورلڈکپ کی فیوریٹ ٹیموں میں سے ہے اور میگا ایونٹ سے قبل ان سے کھیلنا ہمارے لیے کافی اچھا موقع ہے۔پاکستان اپنی بینچ سٹرینتھ کو بھی آزما رہا ہے جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ گہرائی کتنی ہے، گزشتہ ایک ماہ سے روٹیشن پالیسی چل رہی ہے، کچھ پلیئرز کو گیمز بھی ملے ہیں، وسیم جونیئر اور شاہنواز دہانی کو تجربہ دینا ضروری ہے کیونکہ ایک کھلاڑی جتنا زیادہ کھیلے گا اتنا زیادہ بہتر ہوگا۔
، اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے پیچھے کھڑے پلیئرز نے بھی قدم جماکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انگلینڈ میں بائولرز عدم تسلسل کا شکار تھے لیکن اس کے بعد آپس میں بیٹھ کر سوچا کہ کیسے معیار بہتر کرنا ہے اور نیوزی لینڈ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم نے بہتر معیار کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن