• news

 نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل انجری کے باعث سہ ملکی سیریز سے باہر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی بیٹر ڈیرل مچل انجری کے باعث  باہر ہوگئے،نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بیٹر ڈیرل مچل کو دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کے باعث  وہ سہ فریقی سیریز سے آئوٹ ہوگئے۔
 ،نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ کیوی بیٹر آج نیٹس پر بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔نیوزی لینڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ڈیرل مچل کی فٹنس میں بہتری کیلئے کم از کم دو ہفتے لگیں گے تاہم سہ فریقی سیریز میں مچل کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ ورلڈکپ میں مچل کی شمولیت پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا ، مچل کی فٹنس کو مانیٹر کرتے ہوئے ان کے ورلڈکپ کھیلنے پر فیصلہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن