ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق ریسلر سارہ لی انتقال کر گئیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی سابق ریسلر سارہ لی 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ساری لی کی والدہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بیٹی کی موت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہماری فیملی اس وقت بہت صدمے میں ہے۔سارہ لی نے 2015 میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کا ’’ٹف انف‘‘ مقابلہ جیتا تھا۔سارہ لی کی موت کی خبر سے ریسلنگ کی دنیا میں سوگ کی فضا ہے جبکہ دیگر ریسلرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریسلر سارہ لی کی شادی ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر کوری جیمز ویسٹن سے ہوئی، جو ویسٹن بلیک کے نام سے مشہور ہیں۔ انکے تین بچے بھی ہیں۔