• news

مشینری پرزہ جات کی درآمد میں مشکلات سیمنٹ کی فروخت میں کمی

لاہور (کامرس رپورٹر)ستمبر 2022کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 6.83فیصد کمی سے 4.276ملین ٹن رہی گزشتہ سال ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.589ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر 2022کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.80ملین ٹن رہی جو ستمبر 2021کی 4.01ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت سے 5.33 فیصد کم رہی۔ ستمبر 2022کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 17.35فیصد کی نمایاں کمی سے 4 لاکھ 72 ہزار 437 ٹن رہی جبکہ ستمبر 2021میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5لاکھ 71ہزار 613ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ ستمبر 2022 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی فروخت 8.34فیصد کمی سے 3.26ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال ستمبر کے دوران 3.56ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے ستمبر 2022کے دوران سیمنٹ کی فروخت 1.01ملین ٹن رہی جو ستمبر 2021کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی 1.02 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 1.58فیصد کم رہی۔ ستمبر 2022کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 3.13ملین ٹن رہی جو ستمبر 2021کی 3.45ملین ٹن مقامی فروخت سے 9.08فیصد کم رہی۔ ستمبر 2022میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 17.47فیصد اضافہ سے 6لاکھ66ہزار595ٹن رہی جبکہ ستمبر 2021کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 5لاکھ67ہزار445ٹن رہی تھی۔ستمبر 2022کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 14.75فیصد اضافہ سے ایک لاکھ 26ہزار 502ٹن رہی جبکہ ستمبر 2021میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے ایک لاکھ10ہزار 245ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی تھی۔ ستمبر 2022میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے 3لاکھ 45ہزار 935ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں کی جانے والی 4لاکھ61ہزار368ٹن سیمنٹ کی ایکسپورٹ سے 25.02فیصد کم رہی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کیی مجموعی فروخت (بشمول مقامی و برآمدات) 9.613 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی 12.825 ملین ٹن فروخت سے 25.04فیصد کم رہی۔ پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 11.279ملین ٹن کے مقابلے میں 23.76فیصد کمی سے 8.599ملین ٹن رہی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 34.44فیصد کی نمایاں کمی سے 1.013ملین ٹن تک محدود رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 1.545ملین ٹن رہی تھی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے پہلی سہ ماہی کے دوران 7.258ملین ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی 9.483ملین ٹن کی مقامی فروخت سے 23.46 فیصد کم رہی۔پہلی سہ ماہی میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 25.53فیصد کمی سے 2لاکھ88ہزار 712 ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3لاکھ87ہزار 667ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے پہلی سہ ماہی میں 7.547ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی 7.547ملین ٹن فروخت سے 23.54فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے پہلی سہ ماہی میں مقامی مارکیٹ میں 1.341ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 1.795ملین ٹن سے 25.31فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے پہلی سہ ماہی میں 7لاکھ24ہزار682ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو گزشتہ مالی سال کی 11لاکھ58ہزار ٹن ایکسپورٹ سے 37.43فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں سے پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر سیمنٹ کی فروخت 30.06فیصد کمی سے 2.065ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مجموعی فروخت 2.953ملین ٹن رہی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے لیٹر آف کریڈٹ پر عائد سختیوں سے سیمنٹ انڈسٹری کی مشینری اور پرزہ جات کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لیٹر آف کریڈٹ کھولنے پر سخت شرائط کو نرم کیا جائے کیونکہ اسپیئر پارٹس کے بغیر سیمنٹ انڈسٹری کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن