• news

بھارت میں غیر ملکی  زرمبادلہ کے ذخائر 2سال کی کم ترین سطح پر آگئے

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ دو سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک بھارت کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 532.66 ارب ڈالر تک گر گئے، جو جولائی 2020 کے بعد ان کی کم ترین سطح ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل نویں ہفتے کمی ہوئی۔ بھارتی روپے کی قدر میں بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور جمعے کو بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں گر کر 82 فی ڈالر سے بھی نیچے چلا گیا۔
زرمبادلہ ذخائر

ای پیپر-دی نیشن