مرکزی میلاد کمیٹی شیخوپورہ نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کو حتمی شکل دیدی
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مرکزی میلاد کمیٹی ضلع شیخوپورہ نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کو حتمی شکل دیدی ہے جو 12 ربیع الاول کو صبح 9 بجے بلدیہ چوک(مدینہ چوک) سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ روٹس سے ہوتا ہوا بتی چوک پہنچے گا جہاںپر میلاد النبی ؐ کانفرنس ہوگی جس میں علماء کرام،مشائخ عظام سمیت ارکان اسمبلی اور انتظامی افسران شرکت کریں گے یہ بات مرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی طاہر جاوید نقشبندی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی انہوںنے بتایا کہ شہر کے تمام بازاروںکو سجانے کے علاوہ بڑی بڑی عمارتوںپر چراغاں کیا جارہا ہے۔