عوام لانگ مارچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیںـ: اسد امتیاز،اصغر وڑائچ
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنمائوں اسد امتیاز احمد خان ، ارشد گجر اور چوہدری اصغر وڑائچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کے ظلم و ستم سے تنگ آکر عمران خان کے لانگ مارچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں کیوں کہ لٹیرے حکمرانوں نے ملک کو تجربہ گاہ بنا کر بجلی گیس تیل و دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے محنت کش عوام کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے صنعت کارفیکٹریاں کارخانے اور تاجر دوکانیں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جس سے لاکھوں کی تعداد میں مزدور روزانہ بیروزگار ہورہے ہیں لیکن پی ڈی ایم کے لٹیرے حکمرانوںنے اپنے خلاف قائم کرپشن کے مقدمات ختم کرانے شروع کررکھے ہیں اور عوام کے لیے مہنگائی بیروزگاری کے تحفے دیے جارہے ہیںانہوںنے کہا کہ مہنگائی بیروزگاری سے تنگ عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ عمران خان کے لانگ مارچ میں شامل ہوکر نااہل حکمرانوں کو جلد از جلد گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔