عمران خان عوام کے حقوق اور ملکی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے:رانا نذیر احمد
کامونکی(نمائندہ خصوصی )عمران خان واحد لیڈر ہیں جو عوام کے حقوق اور ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے پی ڈی ایم اپنی کرپشن کو چھپانے کی خاطر اکٹھی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماء رانا نذیر احمد خاں ، امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری احسان اللہ ورک نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ امپوٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے ملک میں مہنگائی بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ملک کو بچانے اور امپوٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے نااہل حکمرانوں نے ترقی کرتی ہوئی معیشت کا پہیہ روک دیا۔ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ لیکن کارکردگی بدترین ہے۔مزدور، کسان،سیلاب زدگان اور عام آدمی رل گیا ،انہوں نے کہاکہ کرپٹ ٹولے نے اپنی کرپشن چھپانے اور لوٹ مار جاری رکھنے کے لئے نیب کے قوانین بدل دیئے،نیب قوانین میں ترامیم سے چوروں کے لئے پھر سے دروازے کھل گئے ۔