• news

 چلڈرن لائبریری کمپلیکس بچوں کو بہترین ‘ محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے: محمد نعیم 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ریذ یڈنٹ ڈائر یکٹر چلڈرن لائبریری کمپلیکس گوجرانوالہ محمد نعیم نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیمی اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے چلڈرن لائبریری کمپلیکس ایک بہترین ‘ محفوظ اور دوستانہ ماحول فراہم کرتا ہے جہاں پر 4  سے 14 سال تک بچے خود سے یا اپنے والدین کے ہمراہ برائے نام فیس میں ممبر شپ حاصل کر کے یہاں دستیاب تمام سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ اس وقت یہاں کمپیوٹر سیکشن‘ ٹوائے سیکشن ‘ کتب اور کھیلوں  کی مختلف سہولیات  دستیاب ہیں اور سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچے دوپہر 12 بجے سے اذان مغرب تک ان سہولیات سے لطف اندوز ہو کر اپنی تعلیمی اور تفریحی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ 4 سے 14سال تک کے تمام سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچے بالکل مفت ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔  جبکہ غیر سرکاری ، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بچے سالانہ 200  روپے فیس اور پہلی بار 200 روپے رجسٹریشن فیس ادا کرکے ممبر بن سکتے ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن