بھارتی فوج کا ٹی 90 ٹینک پھٹ گیا‘ افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج کا ٹینک پھٹنے سے جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔جھانسی میں فوجی مشقوں کے دوران بھارتی فوج کے ٹی 90 ٹینک کی بیرل پھٹی۔ فوجی حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ٹی 90 ٹینک روسی ساختہ ہیں اور بھارتی فوج کا اہم ہتھیار سمجھے جاتے ہیں۔