• news

دنیا بھر سے مضر صحت جعلی بھارتی ادویات پکڑی جانے لگیں

کابل (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی کمپنیوں کی ادویات کے ناقص ہونے کے ثبوت دنیا بھر میں سامنے آنے لگے۔ بھارت نے گیمبیا کے بعد افغانستان  کو بھی جعلی ادویات فراہم کیں۔ میڈیکل ٹیم نے کابل میں میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر بھارتی مقدار میں زائد المیعاد اور مضر صحت بھارتی ادویات تحویل میں لے لیں۔ افغانستان نے عالمی اداروں سے بھارت کی ادویات پر پابندی لگانے کی اپیل کی ہے۔ دریں اثناء بھارت نے دو ہزار سے زائد طلبا کا ویزا منسوخ کیا جبکہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات کے باوجود 4500طلبا کو ویزے جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن