خورشید شاہ کا زرعی ایمرجنسی لگانے ، سیلاب نقصانات پر بحث کا مطالبہ
سینٹ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے ملک میں زرعی ایمرجنسی لاگوکر نے اورسیلاب نقصانات پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لڑائیوں اور اختلافات کا متحمل نہیں ہو سکتا، قوم کو ایک ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، روٹس انٹرنیشنل سکول اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے مہمانوں کی گیلری میں روٹس انٹرنیشنل سکول کے طلبا اور اساتذہ کو خوش آمدید کہا جبکہ ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔قومی اسمبلی میں بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 6 افسران اور جوانوں اور ارکان قومی اسمبلی کے مرحوم عزیز و اقارب سمیت ملک بھر میں چھوٹے بڑے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ 2جولائی کو بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افسر اور جوان شہید ہوئے ہیں اسی طرح رکن قومی اسمبلی رانا ارادت شریف کے والد، سید غلام مصطفی شاہ کی والدہ، شگفتہ جمانی کے بھائی سمیت دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے۔ سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔