• news

پی ٹی آئی منارٹی ونگ کی جانب سے عید میلاد النبیؐ  تقریب ،کیک کاٹا

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پا کستان تحریک انصاف منارٹی ونگ کی جانب سے بسلسلہ عید میلاد النبی تقریب پی ٹی آئی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں تمام مذاہب کے رہنماوں نے ملکر کیک کاٹا، تقریب کا اہتمام سنیئر رہنما پی ٹی آئی مینارٹی ونگ،ایڈوائزر گورنر پنجاب چوہدری کامران پرویز سندھو کی جانب سے کی گئی۔ صدر پی ٹی آئی منارٹی شنیلا روتھ،چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانامحمدعاصم مخدوم۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور زبیر نیازی،چیئرمین امن کمیٹی پروفیسر سید محمود غزنوی،چیئرمین پاکستان تحریک امن مولانا ملک شاہ احمد خان،قاری خالد محمود،آغا صغیر عباس ورک،رانا منان،مولانا غلام اللہ خان ودیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر عمل کرکے پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔حضور نبی اکرم ؐ  کی ولادت کی خوشی دنیا کی سب سے بڑی خوشی ہے۔آپ ؐانسانیت کیلئے سراپا رحمت بن کر آئے۔ امام الانبیاء کی ذات مقدسہ امت مسلمہ کیلئے نکتہ اتحاد ہے۔ماہ ربیع الاول میں  وحدت و اخوت کا عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن