سینئر صحافی ثناء اللہ ناگرہ کے سسر کی رسم چہلم آج ہوگی
لاہور(نیوزرپورٹر)سینئر صحافی اور کونسل ممبر لاہور پریس کلب ثناء اللہ ناگرہ کے سسر پرنسپل ریٹائرڈ چوہدری عبدالرشید (مرحوم) کی رسم چہلم کا اہتمام آج بروز ہفتہ کو ان کی رہائشگاہ اے بلاک جواد ایونیو اوکاڑہ میں کیا جائے گا۔ چہلم کے موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے بعد از نماز ظہر قرآن خوانی اور محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔ دوست احباب سے محفل میں شرکت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی خصوصی درخواست ہے۔