لاہور انتظامیہ تجاوزات مافیا کے آگے بے بس
لاہور(خبرنگار) لاہور شہر کی انتظامیہ تجاوزات مافیا کے آگے بے بس ہوگئی ،تجاوزات کے خلاف سست روی سے چلنے والے مہم کے باعث صوبائی درالحکومت کے معروف بازار وں کی سرکار ی وپبلک پراپرٹی کودوکانداروںنے کمائی کی ذریعہ بنالیا،دکان کے آگے پیدل چلنے والوں راستوں پر زون انتظامیہ کے گٹھ جوڑ سے تین سے پانچ فٹ کا سٹال لگانے کا ماہانہ پچیس سے چالیس ہزارکرایہ وصول کیا جاتا جس کے باعث بازاروں میںعورتوں ،بچوں اور ضعیف افراد کا چلنا محال ہوچکا ہے ۔