یونیسیف کے کنٹری ڈائریکٹر کی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات
اسلام آباد(نا مہ نگار)یونیسیف کے کنٹری ڈائریکٹر عبداللہ فادل کی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات، وزیر صحت نے یونیسیف کے کنٹری ڈائریکٹر کا خیرمقدم کیا ، ملاقات میں صحت کے شعبے مختلف امور پر بات چیت کی گئی،ڈاکٹر عبداللہ فادل نے یونیسف کی جانب سے سیلاب متاثرین کو دی جانے والی امداد بارے مکمل۔ریفنگ دی ،انہوں نے کہا کہ یونیسیف لیسبیلہ، سبی اور ملتان ڈی جی خان میں نئے فیلڈ دفاتر اور سکھر اور حیدرآباد میں بھی قائم کیے گئے ہیں ۔اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے لوگوں کے ساتھ یک جہتی اور تعاون کی ان کی کوششوں کو سراہتا ہوں، ڈاکٹر عبداللہ فادل نے وزیر صحت کو بتایا کہ یو این کے تمام اداروں نے816 امریکن ڈالر کی فلیش اپیل کی ہے جس میں سیلاب سے متاثرہ اور بے گھر ہو جانے والے لوگوں کا ایک بڑا حصہ موجود ہے۔،عبداللہ فادل نے کہا کہ اب تک ان علاقوں میں 9ملین امریکی ڈالر کی صحت مند اشیا کی فراہمی کی جا چکی ہے، وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک میں خواتین اور بچوں سمیت 33 ملین سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی ،پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے پولیو کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائینز ورکرز ہمارے ہیروز ہیں ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے صحت اور دیگر سیکورٹی ورکرز کے جوش و جذبے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ، ان ورکرز کے احترام میں اسلام آباد میں وال آف تشکر کے نام سے یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ان شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔