• news

چیئرمین ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنے کیلئے ای کچہری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کلچر کی تعمیل میں سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے  ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) میں ای کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کیں اور ان کے مسائل اور شکایات سنیں۔چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے متعلقہ دفاتر کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ٹیکس دہندگان کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے ٹیکس سے متعلقہ مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کیل? قریبی آر ٹی او اور کلکٹریٹ آف کسٹمز کا دورہ کریں۔ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ مستقبل کی ٹیکس پالیسیوں کی تشکیل کے عمل میں ان کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی جانب سے ای کچہری کے آغاز سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کی شکایات کا بروقت ازالہ ہوگا بلکہ اس سے فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد پہلے ہی تمام فیلڈ فارمیشنز کو ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری کر چکے ہیں اور واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن