راولپنڈی میں سات اوور سیز اور کمرشل کورٹس کام کر رہی ہیں،ملک مشتاق احمد اوجلہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے انتظامی جج جسٹس شجاعت علی خان کی زیر صدارت اوورسیز اور کمرشل عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہواجس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ، اوورسیز پاکستانیز اینڈ کمرشل کورٹ راولپنڈی کے سول جج مدثر اقبال شاہ، گوجر خان اوورسیز کورٹ کی سول جج اقصیٰ حنیف، سینئر ایڈیشنل رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ محمد ارم ایاز نے شرکت کی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ نے بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں سات اوور سیز اور کمرشل کورٹس کام کر رہی ہیں۔زیادہ تر مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں بہت کم تعداد میں مقدمات زیر التوا ہیں جس پر جناب جسٹس شجاعت علی خان نے اوورسیز اور کمرشل عدالتوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ نئے دائر ہونے والے مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں جناب جسٹس شجاعت علی خان نے شرکائ کو ہدایت کی کہ راولپنڈی ایک ایساضلع ہے جہاں سے بڑی تعداد میں پاکستانی بیرون ممالک میں مقیم ہیں سمندر پارپاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کے حل اور مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں زیر التوا مقدمات کی سماعت ترجیحاً روزانہ کی بنیاد پر کرکے انصاف کو یقینی بنایا جائے۔