جامعہ اشرفیہ میں مولانا عبیداللہ قاسمی کی سوانح حیات ،حفاظ کی دستاربندی تقریب ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور میں شعبہ حفظ و ناظرہ کے تحت قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے ایک سو سے زائد حفاظ کرام کے اعزاز میں تقریبِ دستاربندی آج 11 ربیع الاوّل بروز ہفتہ بعد نماز مغرب ناظم شعبہ حفظ و ناظرہ مولانا حافظ اجود عبید کی زیر نگرانی منعقد ہوگی۔ اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق مہتمم حضرت مولانا محمد عبیداللہ قاسمی کی سوانح حیات کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔ تقریب سے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا سید عبدالخبیر آزاد،شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن مہند،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، اقبال احمد قرشی،ملک کے نامور صحافی مجیب الرحمن شامی، مولانا عبدالر ؤف فاروقی،مولانامحمد امجد خان،حافظ میاں محمد نعمان، مولانامحمد کفیل خان،مولانا قاری سید انوار الحسن شاہ،قاری اکمل الحسن، رانا محمد عثمان قصوری سمیت دیگر علماء ِ کرام و شخصیات شرکت و خطاب کریں گی۔