چائلڈ پروٹیکشن کی ریسکیو ٹیم پر بھکاری مافیاکاحملہ‘تشدد‘خاتون افسر زخمی
لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم پر بھکاری مافیا نے حملہ کر دیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ موہنی روڈ پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم پر بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے پر بھکاری مافیا نے حملہ کردیا اور ریسکیو ٹیم کے عملہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون آفیسر سمیت ریسکیو ٹیم کے عملے کو شدید زخمی کردیا۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کہ ریسکیو ٹیم کی جانب سے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہے۔ تشدد کا نشانہ بنانے والے بھکاری مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔