ایمرجنسی سروس کا 24گھنٹے میں 1115ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ
لاہور(نمائند ہ خصوصی) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1115ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 652افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاجبکہ 533معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 558ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور47مسافر463اور170پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔277ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت284متاثرین کیساتھ پہلے ملتان85 حادثات میں 90متاثرین کیساتھ دوسرے فیصل آباد79حادثات میں 83متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1191متاثرین میں 960مرد اور231خواتین شامل ہیں۔