امت کے زوال کا سبب اپنے رسول ؐ سے بے تعلقی ہے:پیررفیق احمدمجددی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )حضورؐ کی ذات پر درود پڑھنا حکم قرآنی ہے یہ ایک ایسا عمل ہے جو اللہ کا پسندیدہ اور محبوب عمل ہے لہذا اہل اسلام کو چاہئے کہ کثرت سے درودوسلام کا نذرانہ بارگاہِ رسالت میں پیش کریں تاکہ امت کا حضور اکرمؐ کے ساتھ تعلق مضبوط ہوسکے اور ان کے دل نور سے جگمگا اٹھیںان خیالات کااظہار امیر اعلی عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیرمحمد رفیق احمدمجددی نے عظیم الشان سالانہ محفل درود شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ امت کے زوال کا سبب اپنے رسول ؐ سے بے تعلقی ہے ۔ یہ تعلق مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ درودوسلام پڑھنا ہے ۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اللہ اور اس محبوب کی دامن کو مضبوطی سے تھام لیں تاکہ ہماری دنیا اور آخرت سنور سکے۔ اس روحانی محفل میں ہزاروں کی تعداد میں اہل اسلام نے شرکت کی اور تقریبا پچاس لاکھ مرتبہ درودوسلام کا نذرانہ پیش کیاگیا۔دوران محفل شرکا کی گرم۔دودھ سے تواضح کی جاتی رہی سحری کے وقت جانشین ابوالبیان صاحبزادہ پیر محمد،رفیق احمد مجددی نے ملک وملت کی سلامتی کیلئے دعاکروائی بعد ازاں کیک بھی کاٹا گیا۔