میلادمنانے کے ساتھ حضور ؐ کے بتائے طریقوں پر عمل بھی کرنا چاہئے: ڈاکٹر خادم حسین
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)اہلسنت کے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر خادم حسین خورشید نے کہا ہے کہ ہمیں میلادمنانے کے ساتھ حضور ؐ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل بھی کرنا چاہئے وہ یہاںمرکز اہلسنت میں مجلس تاجدار ختم نبوت کے مرکزی امیر پیر سید شبیر حسین حافظ آبادی ؒ کے عرس کی آخری نشست سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ پیر سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادی عالم اسلام کے ایسے خطیب تھے جنکی مسحور کن آواز آج انکے جانے کے بعد بھی دلوں میں گونچ رہی ہے۔ انہوںنے دین اسلام اور عشق مصطفے ؐکے فروغ کے لئے جو عظیم خدمات سرانجام دیں ۔ اہلسنت کے اس پر ناز ہے۔ عرس پاک کی تقریب سے مفتی طاہر تبسم، مولانا ملازم حسین ڈوگر، مولانا احمد حسن گولڑوی، علامہ فیصل ندیم کیلانی، جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی، علامہ بدرالزمان تارڑ، علامہ حبیب اﷲجلالی، مولانا محمد اشرف سیال ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ عرس پاک میں علماء ومشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔