• news

جلد نواز شریف بھی پاکستان آجائیںگے:فیضان خالد 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ اسحق ڈار کے بعد اب بہت جلد نواز شریف بھی پاکستان آجائیںگے انکا تاریخی استقبال ثابت کردیگا کہ وہ پاکستان کے سب سے زیادہ عوامی مقبول لیڈر ہیں جن کے ساتھ ماضی میںقومی مجرموںجیسا سلوک کر کے پاکستان کی ترقی ،خوشحالی پر ڈاکہ ڈالا گیا نواز شریف ملک وقوم کے محسن ہیں عمران خان 50نہیں ایک 150جلسے بھی کرلیں تو اس کاحکومت پر کوئی اثر نہیںپڑیگا اور نہ ہی حکومت اسکی گیڈر بھبھکیوں سے گھر جانیوالی ہے اداروں کو دبائو میں لائے بغیر ملک وقوم کے اجتماعی مفاد میں فیصلے کرنا ہو نگے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ہائوس کی آڈیو لیکس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع ہوگئی ہیںجو بھی اس میںملوث پایا گیا قانو ن کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن