انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر مزید توجہ دی جائے، آصف بلال لودھی
فیروزوالہ( نامہ نگار)سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب آصف بلال لودھی اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آصف بلال لودھی نے افسران کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر مزید توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی کیلئے محنت، لگن اور جذبے سے کام کیا جائے۔ مچھر کی افزائش نسل کی روک تھام انتہائی ضروری ہے ، انسداد ڈینگی ٹیمیں تمام ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے چیکنگ کریں۔