• news

وزیرداخلہ بتائیں کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کن شرائط پر ہوئے: رضا ربانی


اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ راناثناء اللہ ایوان میں کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات اور اس کے خاتمے پر بریفنگ دیں۔ ٹی ٹی پی اور حکومت کے مذاکرات شروع ہوئے تو کہا تھا مسئلے کو ایوان میں لائیں۔ بدقسمتی سے ہماری بات نہیں سنی گئی۔ بتایا جائے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کن شرائط پر ہوئے؟ اب وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کیا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔ ان کی جانب سے کارروائیوں کا خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن