ہنجروال، گھریلو جھگڑے پر شوہر کی بیوی کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش
لاہور (نامہ نگار) ہنجروال کے علاقہ میں خاوند نے گھریلو جھگڑے پر چھری سے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا جبکہ پھر خودکشی کی کوشش میں خود کو پیٹ میںچھری مار کر زخمی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے منصورہ بازار کے رہائشی 50سالہ لیاقت کا اپنی بیوی ناہید اختر کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ جس پر لیاقت نے چھری سے وار کر کے اپنی بیوی ناہید اخترکو شدید زخمی کر دیا۔ جس کے بعد لیاقت علی نے خودکشی کی کوشش میں اپنے پیٹ میں چھری مار کر خود کو زخمی کر لیا۔ پولیس نے دونوں زخمی میاں بیوی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں زخمی ناہید اختر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ہے۔