افغان لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ساتھیوں سمیت گرفتار
مانسہرہ (اے پی پی) مانسہرہ پولیس نے تھانہ بفہ کی حدود میں 20 سالہ افغانی لڑکی کا ہونے والا اندھا قتل ٹریس کر لیا۔ قتل میں ملوث مقتولہ کے شوہر اور اس کے چچا زاد بھائی افغانی ملنگ اور میربازو کوگرفتارکر کے تفتیش کا آغازکر دیا۔ مقتولہ کے والد نے پولیس کو بتایاکہ میری بیٹی مسمات (ب) کی شادی عرصہ 4/5 سال قبل ملنگ ولد مقام سے ہوئی تھی۔ ملنگ نے میری بیٹی کو اپنے باپ مقام اور میر عباس کے کہنے پر قتل کیا ہے۔ میرا داماد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان رنجشیں پیدا ہوئیں۔