• news

سائفر عام چیز، دفتر خارجہ والا محفوظ ہے: حنا ربانی 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے  کہ فارن آفس کا سائفر حفاظت سے پڑا ہے جو سائفر کی حفاظت نہیں کر سکے ان سے پوچھیں سائفر کی ہینڈل کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، جب سائفر کا تماشا شروع ہوا اس وقت فارن آفس میں نہیں تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سائفر ایک عام  چیز ہے، اس طرح کی زبان بہت دفعہ استعمال ہوتی ہے۔ سفیر نے اپنی نوکری کی ہو گی اس کے سائفر بھیج دیا ہوگا۔ سفیر کو نہیں پتا تھا دوسری طرف بیٹھنے والے لوگ اس سائفر سے کھیلنا چاہیں گے۔ سفیر کی غلطی ہے یا کھیلنے والے کی، آپ ذاتی مفادکی خاطر ریاست کے مفادات کو کیسے دائو پر لگا سکتے ہیں۔ آپ لوگوں کو بیوقوف بناتے پورے  سسٹم کو استعمال کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن