انسینٹیو الائونس میں بڑا اضافہ
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے پراجیکٹس، کمپنیوں، پالیسی سیلز اور اتھارٹیز میں خدمات انجام دینے والے سرکاری افسروں و اہل کاروں کے انسینٹیو الاؤنس میں بڑا اضافہ کردیا۔اس مد میں وزیرعلیٰ کی منظوری سے محکمہ خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق گریڈ بائیس کے افسروں کے لیے انسینٹیو الاؤنس ساڑھے تین سے بڑھا کر چار لاکھ، گریڈ اکیس کے لیے تین سے ساڑھے تین لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔گریڈ بیس کے لیے ڈھائی سے تین لاکھ ، گریڈ انیس کے لیے دو لاکھ سے پونے تین لاکھ ، گریڈ اٹھارہ کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے سوا دولاکھ روپے کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے گریڈ 17 کے لیے یہ الاؤنس ایک لاکھ سے پونے دو لاکھ، گریڈ سولہ کے لیے 75 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ، گریڈ گیارہ سے پندرہ کے لیے الاؤنس 60 ہزار روپے ہوگا۔اسی طرح گریڈ پانچ سے دس ہزار کے لیے 50 ہزار اور گریڈ ایک سے چار ملازمین کو یہ الاؤنس 35000 روپے ملے گا، اضافہ شدہ الاؤنس کا اطلاق یکم اکتوبر 2022ئ سے ہوگا۔