• news

 بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کو تبدیل کیے جانے کا امکان 


لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر راجر بینی بی سی سی آئی کے اگلے صدر بن سکتے ہیں۔ وہ 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں شامل تھے۔67 سالہ راجر بینی اس وقت کرناٹکا کرکٹ کے صدر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ دو روز قبل سی سی آئی کے موجودہ اور سابق عہدیداروں کی اہم ملاقات ہوئی جس میں بورڈ میں ہونے والی آئندہ تبدیلیوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ صدر، نائب صدر اور سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداروں کے انتخاب کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتخابات 18 اکتوبر کو ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن