• news

وفاق میں بیٹھے ٹولے نے حکومت میں آ کر صرف مقدمات معاف کرائے ، عمر سرفراز چیمہ


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ کیا اسلام آباد پاکستان کا حصہ نہیں ہے کہ اسے کنٹینرز سے گھیر دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت کے دوران جمیعت علماء اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج اور لانگ مارچ کئے تو کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی گئی حالانکہ ہمیں کئی مرتبہ اشتعال بھی دلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے مگر وفاقی حکومت کی طرف لاٹھی، گولی اور گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اسلام آباد میں داخل نہ ہوا جائے یہ باتیں انہوں نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تو اسلام آباد پولیس کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا آئی جی خود کرپشن کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہے اور وزیر داخلہ اور آئی جی دونوں ایک دوسرے کی حفاظت کر رہے ہیں۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وفاق میں بیٹھے ٹولے نے حکومت میں آ کر صرف اپنے مقدمات معاف کروائے ہیں اور مہنگائی سے تنگ عوام کے غیظ و غضب سے بیچنے کیلئے آڈیو لیک کے پراپیگنڈے کے پیچھے پناہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی حکومت کو اگر عوام کا احساس ہوتا تو 2011ئ￿  کے سیلاب سے سبق سیکھتے مگر یہ ظالم حکمرانوں کی سنگدلی ہے کہ سندھ میں فلڈ کا پانی ایک انچ بھی نہیں کم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری یاد رکھیں کہ پاکستانی قوم باشعور اور دلیر ہیں، آپ اقتدار کے مزے بھی لے رہے ہو اور اپنی نالائیکیوں پر پردے ڈال رہے ہیں مگر عوام ایسے حکمرانوں کو جلد ہی نکال باہر کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن