• news

 لاہور، چوری، ڈاکے کی متعدد وارداتیں، رچنا ٹاؤن اور شیخوپورہ میں مزاحمت پر 2قتل 

لاہور؍ فیروز والہ؍ شیخوپورہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں شہریا ر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر6لاکھ روپے، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، برکی میں عدنان اور اس کی فیملی سے5لاکھ 10ہزار روپے، شیرا کوٹ میں عمر سے ایک لاکھ 85ہزار روپے، ریس کورس میں منصور سے سوا لاکھ روپے، گجر پورہ میں جاوید سے90 ہزار روپے، نواں کوٹ، اختر سے 80 ہزار روپے،  سبزہ زار میں ند یم سے 70 ہزار روپے، شمالی چھائونی میںسر فر از سے 60 ہزار روپے، ہربنس پورہ میں غفور سے 56 ہزار روپے، شاہدرہ میں عمر ان سے 53 ہزار روپے، اقبال ٹائون میں علی سے 30 ہزار روپے، کاہنہ میں احمد سے 85 سو روپے  لوٹ لئے۔ چوروں نے شفیق آبادکے علاقے میں رضوان کے گھر سے4لاکھ روپے  چوری کر لئے۔ چوروں نے اسلام پورہ جوہر ٹائون اور ساندہ کے علاقوں سے3 کاریں، مسلم ٹاؤن کے علاقے سے رکشہ جبکہ شاہدرہ، سول لائن، گڑھی شاہو، غالب مارکیٹ، باغبانپورہ اور ہربنس پورہ کے علاقوں سے7موٹر سائیکلیں  لے گئے۔ دوسری طرف شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے علاقہ منڈی مویشیاں میں ڈاکوئوں نے ٹھیکیداروں سے 44لاکھ روپے نقدی، قیمتی موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا جبکہ مزاحمت فائرنگ کر کے ٹھیکیدار محمد افضل کو قتل، اس کے تین ساتھیوں  انور، علی، پرویز اور رفیق کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کا رہائشی محمد افضل منڈی مویشیاں کا ٹھیکیدار تھا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ زخمیوں کو لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔ جی ٹی روڈ  رچنا ٹاؤن فیروز والا کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے  موٹر سائیکل سوار نوجوان شیری  ہلاک اور اس  کا ساتھی حامد علی زخمی ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بدوملی   رہاشی شیری  اپنے دوست حامد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لاہور سے گاؤں جا رہے تھے جب وہ اترا ٹاون فروز والہ بازار کے قریب پہنچے تو نامعلوم افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی نہ روکنے پرفائرنگ کر دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن