• news

اغواکاروں سے کامیاب مذاکرات  وزیر گلگت بلتستان گھر پہنچ گئے 


گلگت (نوائے وقت رپورٹ) جی بی کے سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ عبداللہ بیگ اغواکاروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کرنل ریٹائرڈ عبداللہ بیگ کو اسلام آ باد سے گلگت جاتے ہوئے  بابوسر سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کی بازیابی کیلئے مذاکرات جاری تھے۔ اطلاعات کے مطابق جی بی کے سینئر وزیر عبداللہ بیگ صبح واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن