• news

چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید  ایک ماہ کی چھٹی لے لی


لاہور (نمائندہ خصوصی) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے مزید ایک ماہ کی چھٹی لے لی۔ پنجاب حکومت نے کامران علی افضل کی 6 نومبر تک چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کے پاس چیف سیکرٹری پنجاب کا اضافی چارج رہے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اس سے قبل بھی دوبارہ چھٹی لے چکے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن