سونا 1250 روپے تولہ سستا ایک لاکھ 43 ہزار 800 کا ہو گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1250 روپے کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1250 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا ایک ہزار 72 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 23 ہزار 285 روپے کا ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونا 14 ڈالرکمی کے بعد 1695 ڈالر فی اونس ہے۔