جھاڑکھنڈ: ہندو انتہاپسندوں کا مسلمان پر بہیمانہ تشدد‘ قتل کر دیا
جھار کھنڈ (اے پی پی)بھارتی ریاست جھار کنڈ کے ضلع بوکارو میں ہند و انتہا پسندوں نے ایک مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 45سالہ عمران انصاری کو ضلع کے گاوں دھوائیہ میں ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ بہیمانہ تشدد سے عمران شدید زخمی ہوا جسے بعدازاں پولیس نے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ المناک واقعے کے بعد گاوں میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے پولیس کی بھارتی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ دھوائیہ میں دفعہ144بھی نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ اس نے واقعے میں ملوث گیارہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔