پہلی سالگرہ: بختاور نے بڑے بیٹے کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بڑے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر اس کی تصویریںسوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ اس موقع پر بختاور بھٹو نے نیک تمنائوں اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اللہ کی طرف سے سب سے بڑی نعمت کو سالگرہ مبارک۔ ہمارا پہلا بیٹا میر حاکم جس نے ہمیں والدین کہلانے کا اعزاز دلایا۔ بختاور بھٹو نے لکھا ہے کہ ہم آپ کو زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ اللہ آپ کو ہر آفت اور شر سے محفوظ رکھے۔ آمین۔ محمود چودھری کا اپنے ٹویٹ میں لکھنا ہے کہ میر حاکم کی پہلی سالگرہ مبارک‘ اللہ آپ کو ایمانداری اور دیانت کے راستے پر چلائے۔ آپ پر اللہ اپنی رحمتوں کی بارش کرے۔ میری دعا قبول فرمائے اور آپ کو ہر آفت اور برائی سے محفوظ رکھے۔ میر حاکم زرداری کی خالہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی سٹوریز پر سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔