• news

ممنو عہ فنڈنگ کیس ، ایف آئی اے قا نون کے مطا بق کا رروائی کرے : اسلام آباد ہا ئیکورٹ 


 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق  نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف درخواست پر فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ پی ٹی آئی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ اس حوالے سے کیسز 19 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں کیا یہ اسی طرح کا ہے؟، بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ جی یہ وہی کیسز ہیں پہلے بنکنگ سرکل اب سائبر کرائم یہ انکوائری کر رہا ہے، نامنظور ڈاٹ کام سے فنڈنگ سے متعلق سائبر کرائم نے نئی انکوائری شروع کی ہے، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ درخواست کو ممنوعہ فنڈنگ کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم  دیتے ہوئے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ علاوہ ازیں انکوائری کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر ایف آئی اے کے نوٹس جاری کر دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن