• news

ریا ستی دہشت گردی جاری ، 2نو جوان شہید 2گرفتار 


سری نگر(کے پی ائی ‘ این این آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔بانڈی پورہ سے بھارتی فوج نے دونوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سرینگر ائر پور ٹ پر ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔ دریں اثنا بھاری پولیس نے ضلع بانڈی پورہ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے نوجوانوں کو جن کی شناخت اشفاق مجید اور وسیم احمد ملک کے ناموں سے ہوئی ہے‘ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ علاوہ ازیں سری نگر ایئرپورٹ پر ایک بھارتی فوجی بے ہوش ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا۔ جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پابندیوں‘ چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کارروائیوں کے سائے میں عید میلادالنبیؐ منائی گئی۔ 12 ربیع الاول کو پیارے نبی حضرت محمدؐ کا یوم ولادت منایا گیا۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں نے جموںو کشمیر پیپلز لیگ کے علیل رہنما محمد یاسین عطائی کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلدصحت یابی کیلئے دعاکی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموںو کشمیر پیپلز لیگ کے سینئر رہنما محمد یاسین عطائی کوجو دل، گردے اورصحت کے دیگر مسائل سے دوچار ہیں ،سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن