سالانہ شان مصطفی کانفرنس وعالمی محفل قرا¿ت تقریب،علماءکرام ختم نبوت پراظہار خیال
لاہور(خصوصی نامہ نگار )24ویں سالانہ شان مصطفی کانفرنس وعالمی محفل قرا¿ت جا مع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ لاہور میں کاانعقادکیا گیا، کانفرنس میں ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی،کانفرنس میں مو لانا عبد الکر یم ندیم، مو لانا محمد ر فیق جامی، مو لانا عزیزالرحمن ثانی،پیر رضوان نفیس دیگر علماء نے اپنے مخصو ص اندا ز میں سیر ت النبی ، اور آپ کے وصف خاص عقیدہ ختم نبوت پر رو شنی ڈا لی، تقریب انجینئرحا فظ نعیم الد ین شاکر کی نگرانی میں ہو ئی۔کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے خلیفہ مجازسید نفیس الحسینی شاہ، مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ حضور کریم پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے۔
نبی پاک کااسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آج مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کی بڑی وجہ احکامات خداوندی اور سیرت النبی سے دوری ہے۔ مقررین نے کہا کہ حضور ساری کائنات کیلئے رحمت للعالمین بن کر آئے آپ کی آمد سے کفرو شرک کے بت پاس پاس ہوئے اور اللہ کی وحدانیت کا ڈنکا بجنے لگا حضور کی محبت اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ۔