مسلمانوں کا ایمان حضور کی محبت کے بغیر نامکمل ہے: راجہ بشارت
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر تحفظ ماحول، کوآپریٹوز و پارلیمانی امور محمد بشارت نے عید میلادالنبی کے مبارک موقع پر راولپنڈی شہر اور اپنے انتخابی حلقے میں جشن میلادالنبی کے سلسلے میں کئی پروگراموں میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اہل اسلام کو عید میلادالنبی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی کے مبارک موقع پر سیرت طیبہ پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خلق عظیم ہمارے لئے نمونہ اور مسلمانوں کا ایمان حضور کی محبت کے بغیر نامکمل ہے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ چیئرمین عمران خان نے عالمی سطح پر حضور کی حرمت کا پرچم بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شان رحمتہ اللعالمین تقریبات کا انعقاد سرکاری سطح پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواداری، بین العقائد ہم آہنگی کے سنہری اصولوں کو اپنانا معاشرے کی ضرورت ہے۔