• news

اینٹی کرپشن پنجاب داخل دفتر کیسز  دوبارہ دائر کرے: مشیر وزیراعلیٰ

لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے داخل دفتر کیسز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا، مشیر وزیر اعلٰی مصدق عباسی نے پراسکیوٹر جنرل کو بند کیس دوبارہ کھولنے کی ہدایت کر دی۔  2013ء سے 2022ء تک غیر معینہ مدت سے بند کیسز کو فوری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 مشیر وزیراعلٰٰی مصدق عباسی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم پیروی اور غیر حاضری سے خارج کیسز بلاتفریق قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کیسز کو دوبارہ دائر کریں۔
اینٹی کرپشن پنجاب

ای پیپر-دی نیشن