• news

گھریلو حالات‘ غربت سے تنگ‘ بھائی سے جھگڑا‘ 3نوجوانوں کی خودکشی

لاہور‘ حافظ آباد‘ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) قلعہ رامکور میں بھائی نے مبینہ طور پر بھائی سے جھگڑے کے بعدگھر کے پنکھے کے ساتھ جھول کر خودکشی کرلی۔ عثمان کا مبینہ طور پر اپنے بھائی اویس سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے گھر کے کمرے کے پنکھے کے ساتھ جھول کر خودکشی کرلی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات کے نتیجے میں ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر شاہکوٹ وارڈ نمبر بارہ کے رہائشی  رمضان  نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ لاہور سے نامہ نگار کے مطابق گلبرگ کے علاقے اے ون میں 45  سالہ جاسم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔
 خودکشی

ای پیپر-دی نیشن